ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جاپانی بادشاہ کا دوسری عالمی جنگ میں شرکت پر شدید پچھتاوے کا اظہار

جاپانی بادشاہ کا دوسری عالمی جنگ میں شرکت پر شدید پچھتاوے کا اظہار

Thu, 16 Aug 2018 11:46:30    S.O. News Service

ٹوکیو ،16اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جاپان میں دوسری عالمی جنگ میں شکست کی تہترویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی بادشاہ اکیہیٹو نے جنگ میں جاپانی شمولیت پر شدید رنج اور پچھتاوے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی تباہ کاریوں کا احساس کرتے ہوئے امید ہے کہ اس کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے جاپانیوں کو یاد کرتے ہوئے عالمی امن کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب قدامت پسند جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی طرف سے ایک رکن پارلیمنٹ نے دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے لاکھوں جاپانیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔


Share: